مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے‘2پاکستانیوں نے ملکی پرچم بلند کردیا

Jan 14, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں 2 پاکستانیوں طیب عثمانی اور فیضان فیاض نے ملکی پرچم بلند کردیا۔فیضان فیاض نے فلپائن میں ایسپرا ایف سی مقابلے میں کامیابی پائی جب کہ طیب عثمانی نے لائٹ ویٹ باؤٹ میں فلپائن کے الفریڈو مینڈرز کے خلاف فتح پاکر داد پائی، منیلا فلپائن میں ہونے والے دو روزہ مقابلوں میں فیضان کا مقابلہ ان سے کہیں زیادہ تجربہ کار فلپائن کے فائٹرلنڈین کیسٹیلو کے ساتھ تھا۔ اس مقابلے میں فیضان فیاض نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے لینڈن کیسٹیلو کو شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی، انہوں نے یہ فائٹ 8 پوائنٹس سے اپنے نام کی، فیضان کی پھرتی، فٹنس اور مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ مدمقابل فائٹر ایک بھی پوائنٹس نہیں لے سکے۔دوسرے مقابلے میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے طیب عثمانی نے الفریڈو پر تابڑتوڑ حملے کرکے ان کی تمام تدابیر اور مہارت کو ناکام بنایا۔ اس دو روزہ ایونٹ میں 5 ممالک چین، سنگاپور، روس، پاکستان اور فلپائن کے 16 فائٹرز شریک ہوئے۔

مزیدخبریں