لاہور (پ ر) عالمی سازشوںکی بڑھتی یلغار کی وجہ سے لادینیت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ توحید و سنت کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے 18 جنوری کو لیاقت پور میں ہونے والی عظمت توحید و حرمت رسول ؐ ریلی کے سلسلے میں جامع مسجد ابوھریرہ ؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو دین سے دور کرکے تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔ بے پردگی اوربے حیائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ان حالات میں علماء کوچاہئے کہ وہ معاشرہ میں بڑھتی لادینیت کے خاتمہ اور نئی نسل کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے میدان عمل میں نکل کھڑے ہوں۔ انہوںنے کہا کہ علماء نے لادینیت کے خاتمہ اور دین اسلام کی اشاعت وتبلیغ کے سلسلہ میں جو عظیم خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک زریںباب ہیں ۔ میاں محمد جمیل نے مزید کہا کہ عقیدہ توحید انبیاء ؑ کا مشن ہے ،عظیم مشن کو پھیلانے کے لئے دن رات کام کرنا چاہئے۔تاکہ کفر کی اسلام کے خلاف بڑھتی سازشوں کی بیخ کنی کی جاسکے۔