سالانہ داعی اتحاد امت کانفرنس 18جنوری کو باد شاہی مسجد میں ہوگی:عبدالخبیرآزاد

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) خطیب باد شاہی مسجدمولانا سید عبد الخبیر آزاد نے سالانہ داعی اتحاد امت کانفرنس کے پروگرام کو حتمی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ داعی اتحاد امت کانفرنس ‘ مولانا ڈاکٹرسید عبد القادر آزادؒ کی یاد میں بروز جمعہ 18جنوری کو باد شاہی مسجد لاہو رمیں منعقد ہوگی، کانفرنس میں حضرت مولانا ڈاکٹرسید عبد القادر آزادؒکی ملکی ملی دینی اور بین الاقوامی خدمت اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ان کی گرانقدر خدمات کو خراج عقیدتپیش کیا جائے گا‘ کانفرنس کا آغاز جمعۃ المبارک کو12بجے دن ہوگا ،اس کانفرنس کے مہمانان خصوصی میں صوبائی وزیر مذہبی امورو اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ ‘ ذو الفقارگھمن ،اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور واوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری ہوں گے، جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹرپیر نور الحق قادری کی آمد متوقع ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...