کراچی(صباح نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ نوجوانی میں بہت بائیکس رکھی ہیں، جوانی تو ابھی بھی باقی ہے اور بائیکس کا شوق بھی برقرار ہے۔کراچی میں رائڈ پاکستان کے تحت کلفٹن میں سجائے گئے بائیک میلے میں مہنگی اور بھاری موٹرسائیکلوں نے سما باندھ دیا۔ بائیکرز کہتے ہیں کہ یہ شوق پاکستان میں پروان چڑھ رہا ہے۔گورنر سندھ بھی بائیکس کے میلے میں پہنچے۔ انہوں نے بائیک سٹارٹ کرکے بائیکرز کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا انہوں نے جوانی میں بہت بائیک چلائی ہے اور زخمی بھی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے پاکستان کا امیج بہتر ہورہا ہے۔
نوجوانی میں بہت بائیکس رکھیں، جوانی تو ابھی بھی باقی ہے: گورنرسند ھ
Jan 14, 2019