مریم اورنگزیب زیب ترجمان مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ,مفروضوں پر مبنی کیس قانون کے کٹہرے میں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے خلاف آج تک ایک روپے کی کرپشن، کِک بیک اور مس یوز آف اتھارٹی ثابت نہیں ہو سکی ۔ نیب محمد نواز شریف کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں کر سکی۔ محمد نواز شریف نے اربوں روپے کے منصوبے لگائے، بدترین مخالف ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور شریف خاندان پہ سرکاری پیسوں کے خرد برد اور کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہ ہو سکا ۔ محمد نوازشریف اور شریف خاندان نے تین نسلوں اور تین دھائیوں کا ذاتی کاروبار کا حساب دیا ۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے دن رات نیک نیتی، ایمانداری اور دیانتداری سے ملک اور قوم کی خدمت کی ہے ۔ محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی اور معاشی قوت بنایا ۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے پاکستان کے نوجوانوں کو روشن مستقبل کی اُمید دی ہے۔
مفروضوں پر مبنی کیس قانون کے کٹہرے میں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا:ترجمان مسلم لیگ ن
Jan 14, 2019 | 23:21