لاہور (پ ر) پریمیر سسٹم پرائیوٹ لمیٹڈ (PSL) اور ٹیلی مارکس کنسلٹنگ کے درمیان صارفین کی مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے معاہدہ پر دستخط ہو گئے۔معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں پریمیئر سسٹمز کے سی ای او ارشاد رضا، جنرل منیجر آپریشنز منصور سلطان، سی ایف او یاسین، ٹیلی مارکس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار نوفیل اور منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحسیب سمیت دونوں اداروں کے سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔اس موقع پرپی ایس ایل کے سی ای او ارشاد رضا نے کہا کہ 'ایس اے پی ایس ‘ 4 ہانا کے نفاذ سے ہمیں داخلی طور پر بہتر اور تیز تر فیصلہ کرنے کا اہل بنائے گا۔ ہمارے آئی ٹی اور آٹوموٹو گاہک پیداواری صلاحیت، ردعمل اور شفافیت سے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پریمیر سسٹم پرائیوٹ لمیٹڈ1993سے کام کر رہا ہے۔ ہم اپنے دونوں کاروباری یونٹوں IT (مائیکروسافٹ، HPi، HPe، ڈیل- EMC-VMW، اوریکل، جونیپر، ورٹیو، ABB) اور آٹوموٹو کے لئے اپنے صارفین کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انڈسٹری (اوڈی) ایس اے پی سے عالمی ٹیکنالوجی کے حل کے نفاذ کے ساتھ، اس کے نفاذ کے ساتھی یعنی ٹیلی مارکس کنسلٹنگ کے توسط سے ایک بے مثال ڈیٹا پلیٹ فارم ہے۔