پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں:جاوید قصوری

Jan 14, 2020

لاہور( خصوصی نامہ نگار )امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وقت اورحالات نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن)اورتحریک انصاف تینوں میں کوئی فرق نہیں ۔سب ایک ہی تھالی کے چھٹے بھٹے ہیں۔ عوام سے ووٹ لے کر ایوانوں میں آنے والوں نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفادات کو نظرانداز کیا ہے ۔موجودہ حکومت بھی ماضی کے حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں ناامیدی اورمایوسی بڑھتی چلی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں