یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے ذریعے کمیونٹی پالیسنگ میں مزید مدد ملے گی، سی پی او


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں سی پی او محمد احسن یونس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی راولپنڈی پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کے سلسلہ میںوالنٹیران پولیس اورفرینڈز آف پولیس کا نیا نظام متعارف کروادیا ،والنٹیراورفرینڈز آف پولیس کالجوںاوریونیورسٹیوںکے طلباء اور طالبات میںسے ہوں گے،گریجویٹ ،ماسٹر ز اورڈاکٹریٹ کی سطح کے طلباء وطالبات خصوصاقانون ،آئی ٹی ،طب اورنفسیات کے شعبوںسے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کووالنٹیر ان پولیس ،فرینڈز آف پولیس اورپارٹنرشپ پروگرام میںشرکت کی دعوت دی گئی تقریب میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفئیرز ڈاکٹر غلام حسین بابر، پرنسپل آفیسر ڈاکٹر طارق مختار، ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی، ڈاکٹر محمد عرفان اور طلباء و طالبات نے سی پی او محمد احسن یونس کا استقبال کیا، تقریب میں ایس پی صدر رائے مظہر اقبال، ایس ڈی پی اوسول لائنز،ایس ڈی پی او وارث خان اورایس ڈی پی او نیو ٹاؤن کے علاوہ طلباء اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی سی پی او نے کہا کہ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے ذریعے کمیونٹی پالیسنگ میں مزید مدد ملے گی، جرائم کے خاتمے کے لئے کمیونٹی کا تعاون نہایت ضروری ہے

ای پیپر دی نیشن