سڈنی( این این آئی) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروس کو بہترین و خطرناک گیند باز قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک مداح نے سابق آسٹریلیوی کپتان سے سوال کیا کہ آپ اپنے کیریئر کے دوران کن گیند بازوں کے خلاف بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرتے تھے؟۔جس پر رکی پونٹنگ نے بتایا کہ اپنے کیرئیر کے دوران مجھے وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروس کو کھیلنے میں مشکل ہوتی تھی وہ اس وقت کے بہترین گیند باز تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیاسپیڈ اسٹارو سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو سب سے تیز گیند باز پایا جبکہ مجھے سب سے زیادہ بھارت کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئوٹ کیا۔واضح رہے رکی پونٹنگ کرکٹ کی تاریخ سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے دو عالمی کپ جیتے تھے۔
رکی پونٹنگ نے وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروس کو بہترین و خطرناک گیند باز قرار دیدیا
Jan 14, 2020