تحصیل حضرو میں 36 فلٹر یشن پلانٹس، 15یو سیز کا اجرا ء کیا جارہا ہے

Jan 14, 2020

حضرو( نامہ نگار )علاقہ چھچھ تحصیل حضرو کے دیہات میں 36 فلٹر یشن پلانٹس اور 15یونین کونسلوں میں ان کا اجراء کیا جارہا ہے۔ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا علاقہ چھچھ ہٹیاں کے مقام پر 12ہزار وولٹیج کی تاریں لگانے کا ایک جامع منصوبہ قا بل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف ڈاکٹر جاوید خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ محلہ انور مرزا اور نئی آبادی کے علاوہ محلہ میر آباد میں صاف پینے کے پانی کو فراہمی اور نکاسی آپ کے منصوبے کو بھی اولیت دی جائیگی جبکہ تین کنال کے رقبے پر بچوں کے لئے گرین اینڈ کلین پارک بھی منظور کرایا جارہا ہے تاکہ دیہی آبادی کے لوگ کھلی صحت مند فضاء اور خوشگوار ماحال میں سانس لے سکیں ، بچوں کے جھولے خوبصورت پودے لگائے جائیں گے ، فوارہ بھی لگایا جائیگا۔ اس موقع پر اہل محلہ انور مرزا اور اشفاق خان غورغشتی اور دیگر معززین شہر نے ملک امین اسلم کی کاوشوں اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں