محفوظ پاکستان کے سلوگن کو عملی جامہ پہنائیں گے، ساجد منہاس

Jan 14, 2020

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)حکومت پنجاب کے احکامات و ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایات پر سول ڈیفنس اٹک کا غیر قانونی آئل ایجنسیز ، ایل پی جی کی غیر قانونی بھرائی اور سیفٹی آلات نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ، ایف آئی آر کے اندراج سمیت ایجنسیز اور منی پٹرول پمپس کو سیل کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جا ئے گی محفوظ پاکستان کے سلوگن کو عملی جامہ پہنائیں گے، قانون کی خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے بلکہ جیل بھی جانا پڑے گا،ا ن خیالات کا اظہار نو تعینات ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس اٹک ساجد منہاس نے میڈیا کوآرڈینیٹر سول ڈیفنس نثار علی خان کے ساتھ خصوصی ملاقات میں کیا ہے ،ساجد منہاس نے کہا کہ تحصیل فتح جنگ اور حسن ابدال میں 10 پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز کے خلاف چالان عمل میں لائے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ دی ۔

مزیدخبریں