اے سی کورٹ اور تحصیلدا کورٹس کو جوڈیشل کمپلکس جھیکاگلی میں منتقل کرنے کی سفارش

Jan 14, 2020

مری(نامہ نگار خصوصی) جوڈیشل حوالات مری کی بحالی ،اے سی کورٹ اور تحصیلدا کورٹس کو بھی جوڈیشل کمپلکس جھیکاگلی میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔اس سلسلے میں بار ایسوسی ایشن مری کے صدر اسداقبال عباسی ایڈووکیٹ کی قیادت میں مری بار کے وفد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر سے ملاقات کی اور دیگر اہم مسائل پر بھی گفتگو کی۔ صدرمری بار ایسوسی ایشن کو ڈی ڈی راولپنڈی نے یقین دلایاکہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائیگا ۔جوڈیشل حوالات کو پرانے تھانے کی عمارت میں منتقل کئے جانے یاپھر پرانے حوالات کی بلڈنگ کو ہی دوبارہ تعمیر ومرمت کرکے اس معاملے کو حل کیاجائیگا و۔وفد میںوسیم الدین ایڈووکیٹ، شبیرمحمود ملک ایڈووکیٹ، عظمت عباسی ایڈووکیٹ ، ،خلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ،فیاض عباسی ایڈووکیٹ،اظہر عباسی ایڈووکیٹ، شامل تھے۔

مزیدخبریں