ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں کمی

Jan 14, 2020

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا نومبر 2019ء ملک میں 7268 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور4715 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 80.18 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں ملک میں 10956یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور 9884یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔نومبر میں ملک میں 644 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور 978 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں سوزوکی راوی، ٹویوٹا ہائی لکس، جے اے سی اورڈی میکس ماڈل کی پک اپ گاڑیاں شامل ہیں۔

مزیدخبریں