اکاترینا الیگزینڈروا نے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Jan 14, 2020

شینزن(سپورٹس ڈیسک) روسی ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈروا نیڈبلیو ٹی اے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چین میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں روس کی اکاترینا الیگزینڈروا نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ جمہوریہ چیک کی کترینا سینیاکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار باربورا کریجسکووا نے ڈبلیو ٹی اے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔

مزیدخبریں