ڈاکار کار ریلی کا ساتواں مرحلہ ہسپانوی کار ڈرائیور کارلوس سائنز کے نام

Jan 14, 2020

ریاض(سپورٹس ڈیسک) ہسپانوی کار ڈارئیور کارلوس سائنز سینمور نے سعودی عرب میں جاری پہلی ڈاکار کار ریلی کا ساتواں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ کارلوس سائنز سینمور نے ساتویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ چار گھنٹے 16 منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صحرائی ٹریک پر جاری پہلی ڈاکار کار ریلی کے ساتویں مرحلے میں کار ڈرائیوروں نے ایک دوسرے پر برتری قائم کرنے کے لئے بھرپور ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا، سپین کے کارلوس سائنز سینمور نے خطرناک صحرائی ٹریک پر عمدہ ڈارئیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ چار گھنٹے 16 منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، ریلی نے قطر کے درائیور ناصر العطیہ مطلوبہ فاصلہ چار گھنٹے 18 منٹ اور 23 سیکنڈ میں طے کر کے دوسرے جبکہ فرانس کے سٹیفن پیٹر تیسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں