پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر بدرمنظور خان عہدے سے مستعفی

Jan 14, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بدر منظور خان نے پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آٹھ سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پرعہدے سے الگ ہوجائیں گے۔بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اوریہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔بدر منظو خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈسے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ بدر ایم خان پی سی بی کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ پی سی بی کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔

مزیدخبریں