وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت بیمارصنعتی یونٹوں کی بحالی کے لئے جلد جامع پالیسی متعارف کرائے گی تاکہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ اورروزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔انہوں نے یہ بات پاکستان ایوان صنعت وتجارت کے ایک وفدسے ملاقات میں کہی۔انہوں نے وفد کوبتایا کہ سولہ ماہ کے اندراقتصادی اشارئیے بہترنظر آرہے ہیں اس کے علاوہ سٹاک ایکسچینج میں چالیس فیصدریکارڈاضافہ سرمایہ کاروں کے اعتمادکامظہرہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ملکی کرنسی مستحکم ہورہی ہے جس سے قیمتوں کے ساتھ ساتھ معیشت میں استحکام آئے گا۔انہوں نے وفد کو یقین دلایاکہ حکومت ملک کی تا جربرادری کے مفاد کی خاطرپاکستانی مصنوعات کی دوسرے ممالک سے مسابقت کے لئے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔