ملک بھر میں کڑکتی سردی، بلوچستان میں شدید برفباری

آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں، یخ بستہ ہواؤں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا جب کہ مختلف حادثات میں 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آزادکشمیرکی وادی نیلم، لیپا، کیل سمیت مظفرآباد اور  نکیال میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

شدید برفباری کے دوران وادی نیلم میں 5 مقامات پربرفانی تودے گرنے سے ایک بچی سمیت 15 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام پر 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں جب کہ پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

راجن پور اور سکھر میں بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن