مقبوضہ کشمیر: شہداء کی تدفین، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت، بھارت کیخلاف آزادی کے حق میں نعرے

Jan 14, 2020

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کئے جانیوالے تین کشمیریوںکو سپرد خاک کر دیا گیا‘ تینوں کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے گئے‘ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہری 163روز سے فوجیں محاصرے میں ہیں‘ موبائل اور نیٹ سروس بند ہے‘ اس صورتحال میں کشمیریوں کی مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں‘ وادی میں ضروریات زندگی کی شدید قلت ہے جبکہ ادویات بھی دستیاب نہیں۔

مزیدخبریں