فلپائن میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج

فلپائن میں آتش فشاں سے لاوے اور راکھ کا اخراج دوسرے دن بھی جاری ہے، دھوئيں اور راکھ کے بادل سيکڑوں فٹ بلندی تک گئے۔فلپائن ميں خوابيدہ آتش فشاں جاگ اٹھا اور ٹال پہاڑ نے گزشتہ روز لاوا اور راکھ اگلنا شروع کيا، راکھ اور دھوئيں کے بادل فضا ميں دور تک گئے اور قريبی علاقوں کو اپنی لپيٹ ميں لے ليا۔ 
 آتش فشاں پہاڑ سے لاوا نکلا تو بجلی کڑکنے کے مناظر بھی ديکھے گئے، قريبی علاقوں ميں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کيے گئے۔

 راکھ اور زہريلی گيس کے خطرے کے باعث پندرہ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرديا گيا۔

راکھ کے باعث منيلا ايئرپورٹ پر 200 سے زائد پروازيں منسوخ کردی گئيں، اسٹاک ايکسچينج، اسکول اور دفاتر بند کرديے گئے۔

ای پیپر دی نیشن