اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ کو پیش کر دی۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی کارکرگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کے ہمراہ وزیر داخلہ سے ملاقات کی اس دوران وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو اسلام آباد پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2019ء پیش کی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت سنگین جرائم میں16.47فیصد کمی آئی سال 2019ء میں قتل میں 10.92 فیصد،اغوا برائے تاوان میں 50 فیصد، ڈکیتی میں 30 فیصد،سرقہ بالجبر میں7.79 فیصد. چوری میں 34 فیصد نقب زنی میں 23.56 فیصد ،مہلک حادثات میں 10.13 فیصد کمی ہوئی. سال 2019 میں اندھے قتل کے 19 مقدمات ٹریس کر کے ان میں ملوث 37 ملزمان کو گرفتار کیا گیا. جن میں خاص طور پر میجر لاریب قتل،فرشتہ قتل،کمشکا کیس،عمر راٹھور اغوا و قتل کیس بھی شامل ہیں. بچوں کے اغوا کے 100سے زائد مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کر کے بچوں کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کیا گیا اس طرح قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرکے 409 ملزمان کو گرفتار کیا گیا وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی کارکرگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا اسلام آباد پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات کو بین الاقوامی طور پر یو این کی طرف سے بھی سراہا گیا. اسی طرح جرائم میں نما کمی پر بھی بین الاقوامی طور پر وفاقی دارالحکومت کو جرائم سے پاک اور محفوظ تیرین شہر قرار دیاگیا موجودہ حکومت اسلام آباد پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے. پولیس عوام کے تعاون سے اسلام آباد کو جرائم سے مکمل پاک کر کے اسے محفوظ ترین شہر بنانے میں دن رات کوشاں ہیں ۔
وزیر داخلہ کااسلام آباد پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پراطمینان کا اظہار
Jan 14, 2020