اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تیز گام ریل کے حادثے کی آزاد انہ انکوائری اور وزیرریلوے شیخ رشید کو فریق بنانے کی درخواست کی سماعت پر وزارت ریلوے سے تحریری جواب طلب کرلیاہے کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے کی عدالتی کاروائی شرو ع ہوئی تو جیورسٹ فاونڈیشن کے ریاض حنیف راہی نے موقف اختیار کیا کہ وزارت ریلوے تاحال تیز گام ریلوے کی انکوائری کررہی ہے نہ اس معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے وزارت ریلوے کے حکام عدالت کو بتایا کہ اس معاملے کی انکوائری مکمل ہوگئی ہے او ر اس کی نظر ثانی ہورہی ہے فاضل جسٹس نے وزارت ریلوے کو انکوائری کے حوالے سے تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13فروری تک ملتوی کردی ہے۔