راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) ایس ایس پی پولیس ٹریننگ سکول روات کے پرنسپل میاں ابرار حسین نیکو کارا نے اپنے دفتر میں مبینہ طور پرگولی مار کر خود کشی کرلی راولپنڈی پولیس کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے کرائم سین کو بھی پراسیس کرلیا گیا ہے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے بتایا کہ بظاہر یہ آتشیں اسلحہ سے خود کشی کا واقعہ لگتا ہے خود کشی کرنے کے حوالے سے موقع سے نوٹ بھی ملا ہے تاہم پوسٹمارٹم کروایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ ملنے پر ہی تفصیلات سامنے آسکیں گی جو میڈیا کے سامنے بھی رکھی جائیں گی متوفی ایس ایس پی کا تعلق چنیوٹ کے علاقے ہرسہ شیخ سے تھا۔
ایس ایس پی پولیس ٹریننگ سکول روات کے پرنسپل ابرار حسین نیکو کارا نے مبینہ طور پرخود کشی کر لی
Jan 14, 2020