شاہد خاقان طبیعت بحالی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج،اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ایل این جی سکینڈل میں زیر حراست سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طبعیت کی بحالی کے بعد نجی ہسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل28 دسمبر کو سابق وزیراعظم کے پتے میں پتھری کے باعث ان کا آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ جولائی 2019 میں نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن