ترواننت پورم(این این آئی)بھارتی ریاست کیرالہ نے شہریت کے متنازع قانون کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکردی جس کے بعد کیرالہ متنازع شہریت قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کر نے والی پہلی بھارتی ریاست بن گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہریت قانون آئین کے آرٹیکل14 کے تحت مساوی حقوق کے حق آرٹیکل 21 کے تحت جینے کے حق،آرٹیکل25کے تحت مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی کرتاہے۔اس سے قبل کیرالہ اسمبلی اس متعلق قرارداد پاس کرچکی ہے کہ شہریت قانون سیکولرازم کیخلاف ہے۔سپریم کورٹ میں مختلف افراد،سیاسی تنظیموں کی جانب سے متنازع شہریت قانون کے خلاف کم ازکم60پٹیشنز دائرہوچکی ہیں جن کی سماعت 22جنوری سے متوقع ہے۔