کیرولینا پلسکووا نے دوسری بار برسبین انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

برسبین (آئی این پی)کیرولینا پلسکووا نے دوسری بار برسبین انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے مسلسل دوسری بار برسبین انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔گزشتہ روز کوئنز لینڈ ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے پریمیئر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے امریکا کی میڈیسن کیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرایا تھا۔یاد رہے کہ پلسکووا نے فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز کو شکست دی۔کیرولینا پلسکووا کی جیت کا سکور 6-4 ، 4-6 اور 7-5 رہا تھا۔ واضح رہے کہ پلسکووا نے مسلسل دوسری بار برسبین انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن