سابق امریکی صدر باراک اوباما اور مشل اوباما کی پروڈکشن کمپنی” ہائیرگراﺅنڈ پروڈکشن“ کے بینر تلے بننے والی دستاویزیفلم”امریکن فیکٹری“ آسکرایوارڈز کے لیے نامزد کر لی گئی۔ باراک اوباما نے ٹویٹر پر فلم کی بہترین ستاویزی فلم کے طور پر نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کہانی ایسی ہے جسے ہم اکثر دیکھتے نہیں ہیں،انہوں نے فلم کی نامزدگی پر پوری ٹیم اور کاسٹ کو مبارک باد دی۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب9 فروری کو ہو گی۔
باراک اوباما کی پروڈکشن، دستاویزی فلم”امریکن فیکٹری“ آسکرایوارڈز کے لیے نامزد
Jan 14, 2020 | 12:55