مقبوضہ کشمیر میں منگل کو تین بھارتی فوجیوں سمیت آٹھ افراد برف کے تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کپوارہ کے علاقے مژھل میں تین بھارتی فوجی برف کے تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو فوجی ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ کشمیر میں رام پور اور گریزسیکٹروں میں کئی مقامات پر فوجی چوکیوں کو برف کے تودوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فوجی ذرائع نے کہاکہ برف کے تودوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ گزشہ ہفتے ضلع پونچھ میں بھی برف کے تودے سے بھارتی فوج کا ایک پورٹر ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ دریں اثناءضلع گاندربل میں پانچ افراد برف کے تودے کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے ۔ یہ افرادضلع میں سونہ مرگ کے علاقے کولن گاگنگیر میں جاں بحق ہوگئے۔ایک سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کے باعث سرینگر کے ساتھ علاقے کا سڑک کا رابطہ منقطع ہے اس لئے امدادی ٹیم کوپیدل علاقے میں بھیج دیا گیاہے۔
مقبوضہ کشمیر میں تین بھارتی فوجیوں سمیت آٹھ افراد برف کے تودے کے نیچے دب کرہلاک
Jan 14, 2020 | 13:46