سعودی عرب پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں 4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

Jan 14, 2020 | 13:52

ویب ڈیسک

سعودی عرب پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں چارارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان میں مجموعی طور پر 20 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابقسعود ی عرب پاور پروڈیسنگ کمپنی اےسی ڈبلیو اے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان کے توانائی سیکٹر میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے،سعودی کمپنی یہ سرمایہ کاری بلوچستان میں رنیوابیل اینرجی منصوبوں میں کرے گی، سرمایہ کاری کا حجم چارارب ڈالرتک ہوگا۔

مزیدخبریں