کرا چی ولاوں ہو شیار رہنا ،محکمہ موسمیات نے خبردار کیاہے کہ آئندہ ہفتے کراچی گزشتہ ستر سالہ تاریخ کے سرد ترین دن کا سامنا کرے گا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں مغربی موسمی نظام کے داخل ہونے کاامکان ہے جس سے کراچی کا درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں سردی کی شدید لہر آئے گی اور گہرے بادل چھانے کاامکان ہے جبکہ اتوار کو پورے کراچی میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت تین ڈگری تک گرسکتا ہے جو 1950کے3اعشاریہ3ڈگری کاستر سالہ ریکارڈ توڑسکتا ہے۔
آئندہ ہفتے کراچی گزشتہ ستر سالہ تاریخ کے سرد ترین دن کا سامنا کرے گا۔ محکمہ موسمیات
Jan 14, 2020 | 16:33