بھارت میں حضرت عیسی کے مجسمہ کی مجوزہ تعمیر کے خلاف حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہزاروں کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ کیرالہ کے پہاڑ پر مجسمہ نہ بنایا جائے۔بھارتی ریاست کیرالہ میں رہنے والے عیسائی ریاست کیرالہ میں پہاڑ پر حضرت عیسی کا بڑا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں لیکن حکمران جماعت بی جے پی اور سنگ پریوار کی دوسری ذیلی تنظیم آر ایس ایس کا کہناہے کہ ہندئوں کے شہر میں مجسمہ نہیں بنانے دیا جائے گا جبکہ کیرالہ کے ہیروبل شہر میں عیسائی آبادی کی اکثریت ہے۔ مودی حکومت میں بھارت میں شدت پسندی بڑھ گئی ہے۔ ہندو چاہتے ہیں کہ ان کے مذہبی دیوتاں کے علاوہ کوئی مجسمہ نہ بنایا جائے۔
حضرت عیسی کے مجسمے کی مجوزہ تعمیر کیخلاف بی جے پی اور آرایس ایس کا مظاہرہ
Jan 14, 2020 | 16:41