جی جی حدید کو ہاروی وائنسٹن ’ریپ‘ کیس کی جیوری میں شمولیت کی دعوت

Jan 14, 2020 | 17:26

ویب ڈیسک
جی جی حدید کو ہاروی وائنسٹن ’ریپ‘ کیس کی جیوری میں شمولیت کی دعوت
جی جی حدید کو ہاروی وائنسٹن ’ریپ‘ کیس کی جیوری میں شمولیت کی دعوت

امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو جانتی ہیں اور ان سے مل بھی چکی ہیں، جن پر کم سے کم 100 خواتین کے ’ریپ‘ اور جنسی استحصال میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

جی جی حدید نے یہ اعتراف امریکی شہر نیویارک کی عدالت میں اس وقت کیا جب وہ مذکورہ عدالت میں ہاروی وائنسٹن کے ’ریپ‘ کیس کا ٹرائل کرنے کے لیے منتخب کی جانے والی جیوری کے رکن کے طور پر پیش ہوئیں۔

جی جی حدید سمیت شوبز، فیشن اور میڈیا انڈسٹری کی 120 شخصیات کو نیویارک کی عدالت نے جیوری میں بطور رکن شامل ہونے کے لیے دعوت نامے بھجوائے تھے اور انہیں انتخابی عمل کے لیے عدالت بلایا تھا۔

24 سالہ جی جی حدید سمیت تقریبا 100 شوبز، فیشن و میڈیا شخصیات نیویارک کی عدالت میں جیوری کے رکن کے انتخاب کے لیے پیش ہوئیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جو 100 شخصیات عدالت میں پیش ہوئیں ان میں جی جی حدید بھی شامل تھیں اور عدالت نے پیش ہونے والی شخصیات سے ہاروی وائنسٹن اور ان پر الزام لگانے والی خواتین سے متعلق سوالات کیے۔

رپورٹ کے مطابق جی جی حدید نے نیویارک کی عدالت کی خاتون جج کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کو جانتی ہیں اور ان سے مل چکی ہیں.

مزیدخبریں