بین اقوامی شہرت یافتہ فرنچ سپائیڈرمین ایلین رابرٹ نے48 منزلہ عمارت پر چڑھ کر پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں پنشن اصلاحات کے خلاف کئی ماہ سے لوگ سراپا احتجاج ہیںِِ اور ہرشہر میں احتجاجی مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔گذشتہ روز 57 سالہ سپائیڈرمین ایلین رابرٹ نے پیرس میں واقع 48 منزلہ عمارت پر چڑھ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا.