برسبین میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم ٹوائلٹس خود صاف کرنے پر مجبور

لاہور(سپورٹس ڈیسک) کل سے شروع ہونے والے 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھی کڑے امتحان سے گزرنا پڑے گا۔ برسبین میں کرونا پابندیوں کی سختیوں کے باعث بھارتی کرکٹرز ہوٹل میں کمروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ کرونا ایس او پیز کے باعث بھارتی کھلاڑیوں کو کمروں کی صفائی اور ٹوائلٹس خود صاف کررہے ہیں اور کھانا موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے آرڈر کر کے منگواتے ہیں، بھارتی کھلاڑی جم اور سوئمنگ پول کی بنیادی سہولت سے بھی محروم اور اپنے تمام کام انہیں خود ہی کرنے پڑرہے ہیں۔بھارتی ٹیم پر ان سخت پابندیوں پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ سے شکایت کی ہے جس میں میزبان بورڈ کو کھلاڑیوں کی پریشانیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ریاست کوئنز لینڈ میں حکومت کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اب بھارتی کھلاڑیوں کو بھی انہی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا سے ہوٹل میں کھلاڑیوں سے ناروا سلوک کی باقاعدہ شکایت کردی ۔ دونوں بورڈ ز مل کر مسائل کا حل نکالیں گے ۔ بھارتی بورڈ کوئنز لینڈ میں ہوٹل کی سکیورٹی سے مطمئن نہیں ‘کرونا وائرس اور حکومتی رعایات پر دونوں بورڈز کے درمیان اتفاق کیاگیا تھا۔ بھارتی کھلاڑی جب برسبین ہوٹل پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ روم سروس کی خدمات حاصل نہیں ہونگی ‘ان کیلئے جم ‘ہوٹل پول اور دیگر سہولیات بند کر دی گئی تھیں ‘کھلاڑی مایوس اور کمروں تک محدود ہو گئے ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...