پنجاب حکومت کاٹوٹی سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کا فیصلہ 

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی  ٹوٹی سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے محکمہ خزانہ سے چھ ارب چالیس کروڑ روپے مانگ لئے،محکمہ خزانہ کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ گرانٹ جاری کرے گا،محکمہ خزانہ نے گرانٹ جاری کرنے پر ورکنگ شروع کر دی۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے شہر کی تمام ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو  مرمت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن