اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں چینی سفیر، نونگ رونگ نے وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام سے بدھ کو وزیر کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر نے معززین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تعاون مثالی ہے۔