لاہور ( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد وحید نے اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس احمد نوید فضل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ فیڈرل پبلک سروس کے تحت مقابلہ کے امتحانات میں شرکت کی۔ اس کو نقل چوری کے الزام میں ملوث کر دیا گیا اور انکے نتائج شائع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ عدالت کے 24 نومبر 2020 کی تعمیل نہیں کی جا رہی عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے اور چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف پی ایس سی کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب کر لیا
Jan 14, 2021