لاہور (پ ر ) پراسکیوٹر جنرل پنجاب محمد آصف رانا اور ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل پنجاب سرفراز احمد کھٹانہ کی پنجاب سیڈ کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں ایم ڈی خالد راجو سے ملاقات کی ۔ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن خالد راجو نے پراسکیوٹر اور ڈپٹی پراسکیوٹر کو سیڈ کارپوریشن آنے پر خوش آمدید کہا ۔ پراسکیوٹر جنرل نے خالد راجو کو ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کسانوں کی خدمت کرنے والا واحد ادارہ ہے۔پاکستان کی زراعت میں سیڈ کارپوریشن نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔پنجاب سیڈ کارپوریشن کو ہر جگہ پر سپورٹ کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور وزیر زراعت کی سرپرستی میں سیڈ کارپوریشن کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے ۔جو کسانوں کو سستا اور معیاری بیج فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کریگا ۔
سیڈ کارپوریشن کسانوں کی خدمت کیلئے واحد ادارہ ہے:پراسکیوٹر جنرل پنجاب
Jan 14, 2021