مودی نے چال چلی،سپریم کورٹ کی کمیٹی مسترد،بھارتی کسان،احتجاج میں شدت متنازعہ قوانین کی کاپیاں نذرنہ آتش

نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارت میں کسانوں نے نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر متنازعہ زرعی قوانین واپس نہیں لئے تو نام نہاد یوم جمہوریہ پر 26 جنوری کو ٹریکٹر لے کر دلی کے پریڈ روڈ پر پہنچ جائیں گے۔ کسان رہنماوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی کمیٹی کو بھی مسترد کر دیا۔ غازی پور‘ دہلی سرحد پر لوہڑی میلے کے دوران متنازعہ قوانین کے مسودے کی کاپیاں جلا دیں۔ حکومت نے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت بات چیت کا ڈرامہ کر رہی ہے۔ مودی پر یقین نہیں کر سکتے۔ ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور یوپی سمیت کئی صوبوں میں کاشتکار ٹریکٹر ریلیاں نکال کر لوگوں کو 26 جنوری کو دلی پہنچنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ کسانوں نے بھارت کی سب سے بڑی عدالت پر اعتبارکرنے سے انکار کر دیا۔ کسانوں کو کہنا ہے سپریم کورٹ کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ مودی کی چال ہے۔

ای پیپر دی نیشن