فیصل آباد (آن لائن) گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی۔ لالیاں کی رہائشی 28 سالہ نازیہ بی بی زوجہ فریاد حسین نے گھر والوں سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیالیکن جانبر نہ ہوسکی، ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔