اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت قانون و انصاف کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس‘ کمیٹی نے کریمنل لاء ریفارمز کا پروپوزل تیار کر لیا۔ صوبوں سے تجاویز آنے کے بعد قانون سازی کی جائے گی۔ جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی ذیلی کمیٹی نے مجوزہ پروپوزل غور کے لیئے طلب کر لیا۔