سینٹ الیکشن‘ تحریک انصاف کیلئے مسلم لیگ ق کے ارکان انتہائی اہمیت اختیار کر گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئندہ ماہ ہونے والے سینٹ انتخابات اور ایوان بالا میں اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین لانے کیلئے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ 48 سینیٹرز اپنی مدت مکمل کر کے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کی جگہ نئے سینیٹرز کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی طرح سینٹ میں بھی اپنی برتری قائم کرنے کے لئے اتحادی جماعتوں کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں جی ڈی اے‘ ایم کیو ایم‘ (ق) لیگ اور بی اے پی سے درپردہ مشاورت جاری ہے۔ سینٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی ارکان کے ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ جبکہ (ق) لیگ کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں بڑا اعلان متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...