اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے لیکچرز سے سپشل الائونس کی وصولی کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اسپیشل الائونس کی مثال مال مفت دل بے رحم جیسی ہے، سرکاری اداروں کا آڈٹ اس لیے ہوتا ہے ۔وکیل نے کہاکہ الائونس دینا ہائر ایجوکیشن کا فیصلہ تھا،الائونس ختم کر دیا لیکن وصولی کیسی۔صوبائی ہائر ایجوکیشن نے اسپیشل الاونس 2017 میں ختم کر دیا تھا،صوبائی ایچ ای سی کا فیصلہ لیکچرز نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،ہائیکورٹ نے بقایاجات کی وصولی آسان اقساط میں وصول کرنے کاحکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ: لیکچررز سے سپیشل الائونس کی وصولی کیخلاف اپیل خارج‘ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار
Jan 14, 2021