لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج چودھری مشتاق احمد خان انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گذشتہ روز 4 بجے ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ہائی کورٹ، سپریم کورٹ سمیت بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔