ترجمانوں کا مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پوری سرکاری مشینری متحرک کرنے پر زور  

Jan 14, 2021

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔وقائع  نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا وزیراعظم عمران خان نے   حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو بتایا ہے چینی کے بحران پر قابو پانے کے لئے  اس سال  بروقت درآمد کی جائے  گی۔ عالمی مارکیٹ سے سستی چینی  کے  جلد سودے  کئے جائیں گے۔ شوگر ملز کو ناجائز منافع خوری کا موقع  فراہم  نہیں کیا جائے گا۔ انہوں  نے یہ بات بدھ کو حکومتی اور پارٹی کے ترجمانوں کے ہنگامی اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کہ اجلاس میں موضوع گفتگو  مہنگائی رہی  وزیر اعظم نے دو روز قبل بھی  حکومتی و پارٹی ترجمانوں   کے اجلاس سے بھی ملاقات کی تھی ان سے  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک پر بات کی اور اس کا جائزہ لیا۔ بدھ کو بھی وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ  عوام کو حقائق  سے آگاہ  کریں اور اپوزیشن کو عوام کے سامنے ایکسپوز کریں۔ ترجمانوں کے ایک اجلاس میں ایک وزیر نے نواز شریف دور کی مہنگائی کا موجودہ حکومت   میں مہنگائی سے تقابل کیا۔ ذرائع کے مطابق ترجمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں پوری سرکاری مشنری کو متحرک کرے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی جلد کنٹرول کر لیں گے۔ درآمد، برآمد میں فرق کی وجہ سے منہگائی زیادہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے پر کھانے پینے کی اشیاء منہگی ہوئیں۔ وزیراعظم نے پی ڈی ایم کے معاملے پر وزیر داخلہ کو پوری  تیاری کرنے کی ہدایت کی اور روزمرہ  کی بنیاد پر کمیٹی کو مشاورت کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں