لاہور (اے پی پی)احتساب عدالت نے شہباز شریف کی طرف سے جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔بدھ کے روز احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر نیب نے رپورٹ اور شق و ار جواب عدالت میں جمع کروایا جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔عدالت کے روبرو درخواست گزار شہباز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کینسر و دل سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیںلہذاجیل میں چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور میڈیکل بورڈ میں ذاتی معالج کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میڈیکل بورڈ میں کینسرو دل سمیت دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹرز شامل کیے جائیں۔
شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب
Jan 14, 2021