اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) موڈیز نے پاکستانی بنکوں پر رپورٹ جاری کی ہے۔ موڈیز ریسرچ کے مطابق پاکستانی بنکوں کو سست معاشی بحالی کا سامنا ہے۔ معاشی سرگرمیاں وباء سے قبل کی صورتحال سے کم رہیں گی۔ رواں مالی سال معاشی نمو 1.5 فیصد رہیگی۔ وافر فنڈنگ اور لیکویڈس بنکوں کا منظر نامہ مستحکم بنا رہی ہے۔ چیلنجنگ بہتر آپریٹنگ ماحول بنکوں کے اثاثوں سالانہ منافع پر اثر انداز ہوگا۔