اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز یہاں سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ بلاول بھٹو نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔ رحمن ملک کی بڑی ہمشیرہ ہفتے کے روز سیالکوٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے بھی رحمن ملک سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اس کے علاوہ دیگر افراد نے بھی رحمن ملک سے اظہار افسوس کیا۔
رحمن ملک سے بلاول بھٹو‘ راجہ ظفر الحق کی ملاقات‘ ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
Jan 14, 2021