افغانستان: نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایک عدالتی اہلکارہلاک،دوسرا زخمی

Jan 14, 2021

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فائرنگ سے مقامی عدالت کا اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ ننگرہار کی  عدالت کے ملازم عبد القیوم کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ صبح کے وقت جلال آباد شہر کے پی ڈی 4 میں پیش آیا جب مسلح افراد نے اپیلٹ عدالت کے دو ملازمین پر فائرنگ کر دی  جس سے عبد القیوم ہلاک اور عصمت اللہ زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ عصمت اللہ کی حالت بہتر ہے۔ طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں