این وی ٹی ٹی سی و رترک ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ فن ِلینڈکے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

Jan 14, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار) نیشنل ووکیشنل اینڈٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن او رترکو ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ فن ِلینڈ، کے مابین ٹیوٹ سیکٹر کی ڈویلپمنٹ بشمول ٹیو ٹ سیکٹر سے منسلک سٹاف اورطلبہ و طالبات کی تکنیکی میدان میں بہتری، ٹیوٹ سیکٹر سے متعلقہ تعلیمی معیار اور کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وزارت وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت میں منعقد ہوئی۔مفاہمی یاداشت پر دستخط پاکستان کی جانب سے نیو ٹیک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فہیم محمد اورترکو ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل مسٹر ایمونن حنو نے کئے۔یہ مفاہمت نامہ پاکستان میں ہنر مندانہ تربیتی نظام کی بہتری میں قلیدی کردار ادا کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے وژن اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق نوجوان افرادی قوت تیار کرنے کے ساتھ ساتھ  پاکستان میںٹیوٹ سیکٹر کی بحالی میں موثر ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان کے ہنر مند پاکستان پروگرام کے مقاصد کے حصول میں بھی یہ مفاہمتی یاداشت بہت اہمیت کی حامل ہے ۔

مزیدخبریں